Pages

Tuesday, March 31, 2020

پاکستان کی کرکٹ درست سمت میں ہے اور اگلی سیریز میں بہتر نتائج کے لیے پرامید ہیں: مصباح الحق


 ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ درست سمت میں ہے اور اگلی سیریز میں بہتر نتائج کے لیے پرامید ہیں۔
 👈 ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا ہے کہ جب سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ایک ہی چیز پر فوکس تھا کہ سمت کو درست کرنا ہے، اس کے لیے بہت سے تجربات کیے ہیں جن سے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بلند ہوسکے، بہت سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا ہے، شروع میں وہ نتائج نہیں آئے جب آپ نے چیزیں ٹھیک کرنا ہوں تو ایسا ہوتا ہے، سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلیں، ان میں اچھے نتائج آنے میں وقت لگا، اصل چیز نیک نیتی اور درست پلاننگ کی ہے، وہ میں سمجھتا ہوں کہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پہلے سے حالات اب کافی بہتر ہیں،درست سمت میں گامزن ہوچکے ہیں، آگے بھی جو سیریز ہیں، ان میں اچھے نتائج اور پرفارمنس میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، سب مل کر تبادلہ خیال کررہے ہیں کہ کس طرح چیزوں کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے فیصلوں کی بدولت درست سمت سے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے موجودہ صورت حال سے نکل کر آگے مستقبل کے لئیے سوچنا ہے، جولائی میں ہمیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، تیاری کے لیے گیپ ضرور آیا ہے لیکن اب گھر پر رہ کر تمام پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہےکہ ہمارے میں کس کس شعبے میں کہاں کہاں خامیاں ہیں، جن کو بہتر بنانے پرتوجہ دینا ہوگا۔
👈چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کے پلس اور منفی پہلووں کو بھی دیکھا جارہا ہے، اپنے کھلاڑیوں کی بھی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں کہ وہاں کی کنڈیشنز میں کس چیز پر کام کرواکر ان سے اچھی کارکردگی لی جاسکتی ہے، زندگی اس وقت نارمل نہیں، ایسا صرف ہمارے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہورہاہے۔بہت سی چیزیں تبدیل ہورہی ہیں، ہمیں بھی حالات کےمطابق خود کو تیار کرنا ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہےاورمحدود سہولیات میں رہتے ہوئے فٹ رہنا ہے جوکہ مشکل ہے لیکن جیسے بھی حالات ہیں، اسی میں ہی ہم نے اپنی تیاری کرنی ہے۔
  👈پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کوچنگ کرنے والے مصباح الحق نے ٹیم کی آخری پوزیشن پر تنقید کو مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس نہیں کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کوچنگ کیوں کی، میں سمجھتا ہوں کہ مجموعی طورپر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، حالات بھی ہمارے حق میں نہیں گئے، ایک میچ میں 209 رنز کرنے کے بعد ڈک ورتھ فارمولے پر شکست ہمارا مقدر بنی، پورے ایونٹ میں ملتان سلطانز واحد ٹیم تھی ، جو آگے جانے کے لیے کلیئر تھی، دوسری ہر ٹیم کا دارومدار آخری میچ کے نتیجہ پر تھا، ہم ابھی اگر وہ میچ جیتے تو دوسرے یا تیسرے نمبر پر آجاتے، اگر ایسا ہوتا تو شاید پھر لوگ یہ بات نہ کرتے، ہم یہ میچ ہارکر چھٹے نمبر پر پہنچے، اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کیا صورت حال تھی۔ بطور کوچ اپنی طرف سے بہترین طریقے سے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے Total cases COVID 19 Today

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1938 ہوگئی جب کہ وائرس سے 26 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

A little mistake cause death of whole family کورونا وائرس: معمولی سی غلطی سارے خاندان کو لے ڈوبی

معمولی غلطی اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں 12 افراد پر مشتمل خاندان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خطرے اور سماجی فاصلے کے احکامات کے باوجود ایک خاندان نے فیملی گیدرنگ منعقد کی جس کے بعد خاندان کے 12 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ معمولی غلطی اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں 12 افراد پر مشتمل خاندان کرونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔
متاثرہ شخص نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کو چاہیئے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس مہلک بیماری سے بچ سکیں۔
اپنی پوسٹ میں نوجوان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سماجی رابطے کو منقطع کرنے کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تفریحی مقامات پر جانا چھوڑ دیا تاہم خاندان کے تمام افراد ایک جگہ جمع ہونا شروع ہوگئے، یہی ہماری بنیادی غلطی ثابت ہوئی جس کا خمیازہ کرونا کی شکل میں سامنے آیا،
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اکثر سعودی خاندانوں میں ہفتے میں ایک یا متعدد دنوں میں پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوتا ہے اور یہی عادت ہماری بھی تھی، ہم سب اپنے دادا کے گھر جمع ہوئے اور فیملی گیدرنگ کے بعد سب اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے کوئی یہ نہیں جانتا تھا کہ کس نے کس کو کرونا وائرس منتقل کر دیا ہے۔
اس کے مطابق خانگی اجتماع کے چند دن بعد ہی والدہ کو سانس میں تکلیف اور شدید بخار ہو گیا، جب ان کا ٹیسٹ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے گھر کے 12 افراد پر اس وائرس نے حملہ کیا اور ہم سب کو قرنطینہ میں جانا پڑ گیا۔
اس نے مزید کہا کہ میری سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ان دنوں خصوصی احتیاط برتیں اور خانگی اجتماعات بھی روک دیں کیونکہ اس طرح آپ دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں، خاص کر گھر کے بزرگوں کو جنہیں یہ وائرس بہت جلدی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

Mardan یوسی مانگا سے تعلق رکھنے والے افراد کا ٹیسٹ

خیبر پختونخوا کے واحد اکلوتے لیب جسمیں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ،
یوسی مانگا سے تعلق رکھنے والے افراد کا ٹیسٹ اسی لیب سے کیا گیا تھا جسمیں 39 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی ،
جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اس لیب رپورٹ سے ہوئی تھی ۔
ان افراد میں بظاہر کرونا وائرس کے کوئی علامات موجود نہیں تھے ۔
ڈپٹی کمشنر مردان نے اپنے تسلی کیلئے یوسی مانگا کے ان 39 افراد کا دوبارہ ٹیسٹ اسلام آباد کے لیب سے کروایا جسمیں 10 افراد کا ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک آیا ہے اور دس کے دس رپورٹس نیگٹیو ہے ، باقی 29 افراد کا ٹیسٹ رپورٹس ابھی آنا باقی ہے ،

  • تبدیلی کے مزے لیتے رہو